۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امامیہ اسٹوڈنٹس پاکستان

حوزه/ یوم علی علیہ السّلام کی مرکزی مجلس عزا نشتر پارک میں منعقد ہو گی، جبکہ مجلس سے مولانا امین شہیدی خطاب کریں گے اور نماز باجماعت مولانا اصغر شہیدی کی اقتداء میں ادا کی جائے گئی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے یوم حضرت امام علی ؑ کے مرکزی جلوس کے موقع پر شرکائے جلوس عزا کے لئے نماز ظہریں باجماعت ادا کرنے کا اہتمام آج بروز بدھ1بجے دوپہر ، ایم.اے جناح روڈ نزد امام بارگاہ علی رضا ؑ کے سامنے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، مرکزی مجلس عزا نشتر پارک سے خطاب حجتہ السلام المسلمین مولانا امین شہیدی کریں گے جبکہ نماز باجماعت حجتہ السلام المسلمین مولانا اصغر شہیدی کی اقتداء ادا کی جائے گئی۔ نمازیوں کی سہولت کے لئے عارضی وضو خانوں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار آئی ایس او کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سروش رضا نے المصطفیٰ ہاؤس سے جاری اعلامیہ میں کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امامیہ اسکاوٹس کے 2000 سے زائد رضا کار نماز و جلوس کی سیکورٹی میں پولیس و دیگر سیکورٹی اداروں کی معاونت کریں گے۔نماز باجماعت کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ،جبکہ دستہ امامیہ جلوس عزا میں نوحہ خوانی و سینہ زنی کرے گئی۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ امامیہ اسکاوٹس کے2000 سے زائد رضا کار، سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .